ذہین رائفل جو صرف صحیح نشانے پر ہی فائر کرے گی
مریکی فوج ایک ایسی رائفل کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے جو مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر سے لیس ہے اور صرف اسی وقت فائر کرے گی جب اس کا سافٹ ویئر یہ ضمانت دے گا کہ فائر سیدے مطابق یہ رائفل دو نجی اسلحہ ساز امریکی کمپنیوں “اسمارٹ شوٹر” اور “ایس آئی جی ساور” کے درمیان اشتراک کا نتیجہ ہے۔
اگر امریکی فوج اس رائفل سے مطمئن ہوگئی تو امید ہے کہ یہ 2023ء سے امریکی دستوں کے سپرد کی جانے لگے گی۔ھا نشانے پر ہی لگے گا، یعنی نشانہ خطا نہیں ہوگا۔فلموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی امریکی فوجی اکثر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ تر گولیاں نشانے پر نہیں لگتیں، بلکہ بعض مرتبہ تو دشمنوں اور دہشت گردوں سے زیادہ اپنے ہی سپاہی اور عام شہری ہلاک ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ فائر کیے گئے زیادہ تر راؤنڈز ضائع ہونے کی صورت میں فوج کو مالی طور پر بھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے امریکی فوج نے “نیکسٹ جنریشن اسکواڈ ویپن’ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو رائفل سے فائر ہونے والی گولیوں کی ہدف تک رسائی کی یقین دہانی فراہم کرے گا۔
اس مقصد کے لیے اسمارٹ شوٹر کمپنی نے ایک سافٹ ویئر سسٹم “اسمیش” بنایا ہے جو رائفل کو صرف اسی وقت فائر کرنے کی اجازت دے گا جب تک وہ خود یقین دہانی نہیں کرلے گا کہ فائر کی گئی گولی اپنے ہدف کو یقینی طور پر نشانہ بنا لے گی۔