Facebook per black mail kerne ki saza

فیس بک پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالے شخص کو 12 سال قید کی سزا

پشاور کی مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون کی جعلی پروفائل بنا کر اسے بلیک کرنے کے جرم میں محمد منیر نامی شخص کو 12 سال قید کی سزا سنادی جو سائبرکرائم کی ملکی تاریخ میں اب تک سب سے بڑی سزا ہے جب کہ عدالت نے ملزم پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
ایف آئی اے پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کا کہنا تھا کہ خاتون نے محمد منیر کے خلاف درخواست میں کہا تھا کہ منیر نے میرے نام کی جعلی آئی ڈی بنائی اور پھر مجھے بلیک میل کرنے کے لیے تصویریں بھی اپ لوڈ کی تھیں۔
ایاز خان کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت پر ہم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت تحقیقات شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست بھی کی جو مسترد کردی گئی۔
واضح رہے ایف آئی اے نے 2015 میں منیر کو غیر قانونی طور پر کسی اور کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے پر الیکٹرانک ٹرانزکشن آرڈیننس 2002 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

You might also like