Vitamin D ki kami ki 5 alamat

وٹامن ڈی کی کمی کی 5 علامات

ہو سکتا ہے آپ اچھی طرح سو رہے ہوں، اچھی طرح خوراک کھا رہے ہوں، ورزش کر رہے ہوں لیکن زندگی کا ایک عنصر نظرانداز کررہے ہوں جو بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) اور ذیابیطس کاامکان دو گنا سے بھی زیادہ تک بڑھا سکتا ہے۔ یہ عنصروٹامن ڈی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں اس ایک ارب افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ آئیے اس کمی کی علامات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 1۔بہت زیادہ پسینہ:اس دنیا میں قدم رکھنے والے بچے کے بارے میں یہ بتانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے یا نہیں۔ لیکن اس جانب اہم اشارہ معتدل موسم میں کے ہوتے ماتھے پر آنے والا پسینہ ہے۔ بڑوں کو بھی اگر معتدل موسم میں پسینہ آئے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہو سکتا ہے۔ 2۔ غیرمتوقع کمزوری:محض فولاد (آئرن) کی کمی سے کمزوری نہیں ہوتی وٹامن ڈی کی کمی سے بھی فرد خود کو غیرمتوقع طور پر لاغر محسوس کرنے لگتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مناسب مقدار میں وٹامن ڈی لینے سے بالغوں اور بوڑھوں میں گرنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں کیونکہ اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ 3۔ ٹوٹتی ہوئی ہڈیاں: 30سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور اگر وٹامن ڈی کی کمی واقع ہوجائے تو ان کے انحطاط اور ریخت کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور یہ محسوس بھی ہونے لگتا ہے۔ 4۔ شدید درد:وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کے شدید درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ارتھائٹس کی وجوہ میں اس وٹامن کی کمی بھی شامل ہے۔ اس کمی سے جوڑوں کے ساتھ ساتھ پٹھوں میں درد کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ اگر بے چینی کئی ہفتوں تک رہے تو اسے وٹامن ڈی کی کمی کی علامت کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ 5۔ موڈکی خرابی:یاسیت یا ڈپریشن کی ایک وجہ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہے۔ یہ وٹامن دماغ کے ان حصوں اور ہارمونز کو متاثر کرتا ہے جو دماغ میں موڈ کی تبدیلی کے ذمہ دار ہوتے ہیں

You might also like