Shumali Korea ki america ko warning

اگر پیچھے نہ ہٹے تو تمہارے ان تمام 25 ہزار فوجیوں کو ہم مار ڈالیں گے‘ امریکہ کو حتمی وارننگ دے دی گئی

شمالی کوریا نے چند روز قبل امریکہ کی تمام تردھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کر ڈالا تھا، حالانکہ امریکہ نے کورین خطے میں ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں تاکہ شمالی کوریا کو اس کے عزائم سے باز رکھ سکے۔ صرف ایک، سب سے بڑے امریکی اڈے پر25ہزار فوجی تعینات ہیں۔ اس تجربے کے بعد اب شمالی کوریا نے ان فوجیوں کے حوالے سے بھی امریکہ کو حتمی وارننگ دے ڈالی ہے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ سے کہا ہے کہ ”اگر تم پیچھے نہ ہٹے تو ہم تمہارے ان 25ہزار فوجیوں کو مارڈ ڈالیں گے۔“



رپورٹ کے مطابق شمالی کورین فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”کورین خطے میں موجود امریکہ کے تمام فوجی اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اگر امریکہ نے واپس ہٹنے کی بجائے یہاں مزید فوجیوں کی تعیناتی جاری رکھی تو ہم ان امریکی فوجی اڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔کورین خطے میں امریکہ کا جو سب سے بڑا فوجی اڈا ہے وہ ہمارے نشانے پر ہے۔ ہماری وارننگ کے باوجود اگر امریکہ نے فوجی تصادم کی راہ اپنائے رکھی اور باز نہ آیا تو اس کا انجام بہت قابل رحم ہو گا۔

You might also like