جے آئی ٹی کا براہ راست پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں: فوجی ترجمان
سوشل و روایتی میڈیا پر سیاستدانوں کی طرف سے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے اراکین پر انگلیاں اٹھائے جانے اور مبینہ سازش کے بیانات کے بعد پاک فوج کا موقف بھی آگیا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جے آئی ٹی کا براہ راست پاکستان کی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں ، آئین و قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے ، وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے حکومت مخالف کسی سازش کا حصہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ جے آئی ٹی کا پاک فوج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ، جے آئی ٹی اراکین نے ایمانداری سے کام کیا ، سیاسی باتیں سیاسی دائرہ اختیار میں ہوتی ہیں، ملک کے موجودہ حالات میں یہ سوال بنتا نہیں ، مسلح افواج ملک میں امن و استحکام کیلئے کام کررہی ہیں ۔
مزید کیا کچھ کہا ؟ ویڈیو دیکھئے
DG ISPR Press Briefing https://t.co/h62iJ3NZZR
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 16, 2017