Dubai mein police ki jobs
دبئی پولیس میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا
دبئی پولیس میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ ان ملازمتوں کے حصول کیلئے متحدہ عرب امارات کے شہری ہونے کی بھی شرط نہیں رکھی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس میں نئی ملازمتیں کھول دی گئی ہیں، جن میں سے چند پوزیشنوں کے علاوہ کسی پر متحدہ عرب امارات کا شہری ہونے کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔
دبئی پولیس کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ملازمتوں میں کورپورل، فرسٹ کورپورل، پرائمری سروس پرووائیڈر، گرافک ڈیزائنر، ڈوکومینٹس ایگزیمینیشن ایکسپرٹ، کانسٹیبل، فرسٹ کانسٹیبل، وارنٹ، لیفٹیننٹ، کسٹمر سروس سپروائزر اور پرائمری سروس پرووائڈر کے عہدے شامل ہیں جبکہ ملازمتوں میں سے صرف کچھ کیلئے متحدہ عرب امارات کا شہری ہونے کی شرط ہے جبکہ دیگر پر کسی بھی ملک کے شہری اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2017 ہے۔