Chor nay 4 saal baad pesay wapis ker diay
ساڑھے 4سال پہلے میں نے آپ کا پرس چرا کر اس سے 15ہزار روپے لیے تھے، یہ رہے وہ پیسے کیونکہ۔۔۔
خاتون کو ساڑھے 4سال بعد چوری ہونے والے پیسے ڈاک میں واپس بھیج دیئے گئے اور ساتھ ہی واپسی کی وجہ ایسی بتائی کہ آنکھوں سے آنسو روکنا مشکل ہو گیا
برطانیہ میں ایک خاتون کو خط ملا جس کے لفافے میں کچھ رقم بھی تھی۔ جب خاتون نے خط پڑھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس خط میں ایسی بات لکھی ہوئی تھی کہ جان کرکوئی بھی اعتبار نہ کرے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ خط ایک سابق نشئی کی طرف سے لکھا گیا تھا، جس نے ساڑھے 5سال قبل منشیات خریدنے کے لیے اس خاتون کا پرس چوری کر لیا تھا۔ اب علاج کروانے کے بعد وہ سدھر چکا تھا اور پچھتاوے کا شکار تھا چنانچہ اس نے خط میں خاتون سے معافی مانگی اور اس کی چوری شدہ رقم بھی اسے واپس بھیج دی۔
رپورٹ کے مطابق ایمی کرسٹین نامی اس خاتون نے بتایا کہ ”اس خط میں لکھا تھا کہ میں نے ملرز ایل ہاﺅس میں تمہارا پرس چوری کیا تھا۔ اس میں ’بیسٹ بے‘ کا کارڈ بھی موجود تھا۔ میں نے اس میں موجود رقم سے منشیات خرید لیں اور باقی چیزیں گھر میں رکھ دیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد میں ایک کلینک چلا گیا جہاں میرا علاج ہوا اور میری نشے کی لت جاتی رہی۔ اب میں بہتر انسان بن چکا ہوں۔گزشتہ دنوں میں نے اپنے گھر میں پرانی چیزیں کھنگالیں تو ان میں تمہارا بیسٹ بے کارڈ موجود تھا جس پر تمہارا نام اور پتہ موجود تھا چنانچہ میں تمہیں تمہاری رقم واپس بھیج رہا ہوں۔ میں نے تمہارے ساتھ جو کچھ کیا، اس پر معافی مانگتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی کو نقصان نہیں پہنچاﺅں کو اور اسی طرح ایمانداری کی زندگی گزاروں گا۔“