شہباز شریف کی نا اہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست کو ابتدائی طور پر سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے
جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف پبلک آفس ہولڈر ہونے کے باوجود ذاتی کاروبار سے منسلک رہے۔پبلک آفس میں رہ کر انہوں نے اپنا ذاتی کاروبار بھی چلایا جس پر انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کی نا اہلی سے متعلق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔