Sheikh Rasheed nay adalat mein kya bat kahi

پاناما کیس، شیخ رشید نے سماعت کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا

پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ججز کو جناب سپیکر کہہ کر مخاطب کر لیا۔
92نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد پہلی سماعت کے دوران تین رکنی بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے شیخ رشید نے دلائل کے دوران ججز کو جناب سپیکر کہہ کر مخاطب کر لیا جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ شیخ رشید کے ان الفاظ پر ججز بھی مسکرا دیے۔شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ”معذرت کرتا ہوں مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے“۔



تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنے دلائل کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران نے بہت اچھا کام کیا ، انصاف کی جیت ہو گی ، ہر کیس کے پیچھے ایک چہرہ ہوتا ہے اور اس کیس کے پیچھے نوازشریف کا چہرہ ہے،۔ایک بچے کو سعودی عرب اور دوسرے کو لندن رکھا گیا ۔ 5ججوں نے قوم کی خدمت کی اس کا صلہ ضرور ملے گا ۔ لوگوں نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ ”جنوں “ کی رپورٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا اقامہ سامنے آنے سے قوم کی ناک کٹ گئی ۔ وزیر اعظم دوسرے ملک میں نوکری کرتا ہے جس سے ملک کی ناک کٹ گئی۔ وزیرا عظم ساری عمر کیلئے نااہل ہوتے ہیں۔نوازشریف کا تنخوا ہ لینا معنی نہیں رکھتا معاملہ ملکی عزت کا ہے۔نااہل قرار دیکر انہیں جیل بھیجا جائے۔

You might also like