Saudi shehri kis mulk say taaluq rakhnay wali khwateen say shadi kartay hen
سعودی شہری کہاں سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خواتین کیساتھ سب سے زیادہ شادیاں کرتے ہیں ؟ جواب آپکے تمام اندازے غلط ثابت کر دیگا
سعودی شہریوں کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایشیا ءسے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خواتین سے شادی کرنازیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ”عمر رسیدہ سعودی افراد بھی غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں“۔
”سعودی گزٹ “ کے مطابق بیرون ممالک مقیم سعودی خاندانوں کی بہبود کیلئے قائم سوسائٹی ”عاصر“ نے رپورٹ کیاہے کہ سعودیوں کی 64فیصد غیر ملکی بیویاں ایشیائی،19فیصد افریقی ، 4.3فیصد خلیجی ممالک اور 4فیصد خواتین مغربی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں ۔
”عاصر “ کے چیئرمین توفیق علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20سالوں کے دوران سعودی عرب میں غیر ملکی خواتین سے شادیوں کا رجحان عام ہو چکا ہے اور ہم اس بارے تحقیق کر نے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان دنوں مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافتی اور سماجی تبادلے وقوع پزیر ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ میڈیا کی بدولت سوشل میڈیا تک لوگوں کی رسائی نے دنیا بھر میں لوگوں کیساتھ روابط کو آسان بنا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک مخصوص وقت کے بعد طلاق کی غرض سے سول میرج، کسٹم میرج ، ٹورازم میرج اور سمر میرج سمیت نئی اقسام کی کنٹریکٹ شادیاں سامنے آرہی ہیں ۔”اس قسم کی شادیوں کی ایک وجہ وسیع جہز اور کثیر اخراجات ہیں “۔
چیئرمین کے مطابق نوجوان سعودی زیادہ دیر تک اپنی فیملی کی ذمہ داری اٹھانے کو ترجیح نہیں دیتے نہ ہی فیملی کی خوشگوار زندگی کیلئے قربانیاں دینے کو تیار ہوتے ہیں ۔”عمر رسید افراد بھی غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ محدود آمدن والے افراد بھی شادی کیلئے غیر ملکی خواتین کو ہی ترجیح دیتے ہیں“۔
توفیق علی نے کہا کہ بیرون ملک سیاحت یا تعلیم کیلئے جانے والے بعض سعودی شہری بھی غیر ملکی خواتین سے شادیاں کر لیتے ہیں جبکہ کچھ افراد طلاق کی غرض سے غیر ملکی خواتین کیساتھ عارضی شادیاں رچا لیتے ہیں ۔”اس وقت سعودی عرب میں 15لاکھ سے زائد خواتین مقیم ہیں اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے“ ۔