میاں نواز شریف کی لاہور جانے والی ریلی نے جہلم تک کا سفر مکمل کر لیا ہے ۔ اور اس دوران ان کے عوام سے خطابات کو سیاسی مبصرین بڑی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جہلم کی تقریر میں توہین عدالت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا۔
نواز شریف کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے 5 ججز کو نااہلی کا فیصلہ سنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین آفتاب باجوہ، احسن بھون اور فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جہلم کی تقریر میں توہین عدالت کی ہے۔ نواز شریف کو اس جرم میں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے آنے والے دن ان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔