2 کلو گوشت چوری کے الزام میں 7 سالہ بچہ گرفتار، انتہائی افسوسناک تفصیلات منظرعام پر
زرغون آباد پولیس نے ایک گھر سے 2 کلو گوشت چوری کرنے کے الزام 7 سالہ کمسن بچے کو گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا۔کوئٹہ کے علاقے نواکلی سے زرغون آباد پولیس نے گزشتہ روز گوشت چوری کرنے کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں 7 سالہ سرورخان بھی شامل تھا جسے پولیس نے لاک اپ میں بند کردیا۔کمسن بچے کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد مدعی محمد عثمان کو معلوم ہوا کہ اس نے کیس غلط فہمی کی بنیاد پر کرایا جس پر اس نے تھانے میں حلفیہ بیان بھی جمع کرادیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے اس بچے کو رہا نہیں کیا۔تاہم بعد میں ڈی آئی جی کے حکم پر 7 سالہ بچے اور اس کے دو کزن کو رہائی مل سکی۔