چین میں کتنے پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہیں؟
چین میں پانچ پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ نے تصدیق کردی
انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبہ ووہان کے رہائشی نہیں ہیںلیکن وائرس میں مبتلا ہونے سے پہلے یہ طلبہ ووہان گئے تھے۔
کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد طلبہ کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔۔طلبہ کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔۔اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے
ادھر چین میں جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کرونا وائرس سے مزید 65 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 491 ہوگئی
چین میں مزید 3887 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار 324 ہوگئی ہے