تفصیلات کے مطابق منشیات کی فیکٹری کے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ انکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا
انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد منشیات کا دواؤں میں مناسب استعمال ہے تاکہ انہیں فائدے کے لئے استعمال کی جا سکے،
شہریار آفریدی نے کہا کہ پوری دنیا منشیات جس میں افیون وغیرہ شامل ہے کی مدد سے دوا سازی کر رہی ہے، ہمارا ہمسایہ ملک بھارت اس سے سالانہ 22 ارب ڈالر کماتا ہے
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ دنیا بہت آگے نکل گئی ہے اور ہم ابھی تک انہی روایتی طریقوں میں پڑے ہیں، انکا کہنا تھا منشیات کی مدد سے ہربل، ہومیو پیتھک اور ایلو پیتھک ہر قسم کی دوا تیار ہو رہی ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ انگریزی میں ایک کہاوت ہے ” کچھ بھی اچھا یا برا نہیں ہوتا، یہ سوچ ہے جو بناتی ہے”
یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے وادی تیراہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم منشیات کو جلانے کی بجائے ان سے دوائیاں بنائیں گے