پنجاب کے شہر بہاولپور کے سول اسپتال کے این آئی سی یو وارڈ سے 6روزکا نومولود بچہ اغواء کرلیا گیا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین نامی خاتون نے 6روز قبل سول اسپتال میں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا تھا دونوں بچے کمزور پیدا ہوئے تھے جبکہ پیدا ہونے والی بچی جاں بحق ہوگئی تھی،نومولود بچے کو کمزور ہونے کے باعث این آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔
گزشتہ رات بچے کے لواحقین فارمیسی سے دوائی لینے گئے تو نامعلوم خاتون نومولود کو اٹھالے گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے بچے کے لواحقین سے اسپتال میں دوستی کررکھی تھی اور موقع ملنے پر نومولود کو اغواء کرکے لے گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔
گزشتہ خبر
« راولپنڈی ٹیسٹ :پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
اگلی خبر
جب تک متعلقہ ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، سپریم کورٹ »