فردوس عاشق اعوان کو پلیٹو اور چمچو کی کھنک آتی ہے
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوا ز شریف کے ”پلیٹ لیٹس“ کے بجائے لندن سے پلیٹوں اورچمچوں کی کھنک آتی ہے، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ”مینیو کارڈ“ بھی بتایا جائے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندان اور ن لیگ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ لیگی راہنما ءسیاہ کو سفید نہیں کرسکتے ، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں ،سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گےاور عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا، قوم کے سامنے سچائی آ کر رہے گی۔