پانچ غذائیں جو آپ کو نقصان پوھنچا سکتی ہیں
بنی نوع انسان کی تاریخ میں جدید اور نت نئے طریقوں سے محفوظ ترین خوارک بنائی جا رہی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ان میں سے کچھ خوراک انسان کے لئے مضر صحت ہے۔مختلف اقسام کی خوراک تیار کرنے کے لئے کن اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے حوالے سے معلومات
فراہم کرنا شائد مینوفیکچرز کو پسند نہیں تاہم اس سے صارفین کو وہ اہم معلومات ملتی ہیں جس سے انہیں بہتر کھانے کی چیزوں کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔اس ضمن میں ہم نے ایسے کھانوں کی فہرست مرتب دی ہے جن میں موجود اجزاء انسانی صحت کے لئے مضر ہیں۔مارجرین:۔مکھن کی جگہ مارجرین کے استعمال کو فروغ دینے کے کئی عرصے بعد اس کے نقصانات سے بھی آہستہ آہستہ پردہ اٹھتا جا رہا ہے۔تازہ ترین انکشافات سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیٹ(چربی) آپ کی صحت کے لئے اتنی نقصان دہ نہیں ہے جتنا اس حوالے سے صحت کے اداروں نے تاثر قائم کر رکھا ہے۔مارجرین مصنوعی چربی ، مصنوعی ذائقوں، اور مصنوعی رنگوں سے بنائی جاتی ہے جو شاید مکھن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک ہے۔مصنوعی چینی :۔اکثر لوگوں کو یاد ہو گا کہ روائتی چینی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے مصنوعی چینی کو متعارف کرایا گیا تھا۔لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی کہ اس سے وزن میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے مصنوعی چینی کو متعارف کرانے والی کمپنیوں کو بے تحاشہ فائدہ پہنچا۔تاہم نئی تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی چینی وزن میں کمی کا نہیں بلکہ اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ٹماٹر کی چٹنی(ٹماٹو ساس) مصنوعی طریقے سے بنائی جانے والی ٹماٹو ساس میں موجود اجزاء انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ ماہرین صحت نے ٹماٹو ساس کے استعمال سے اجتناب برتنے کی ترغیب کی ہے۔اسٹابریز:۔کون ہو سکتا ہے جو اسٹابریز جیسے لذیذ اور خوش شکل پھل کو مضر صحت قرار دے؟ تاہم غیر نامیاتی طریقے سے پیدا کئے جانی والی اسٹابری انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔بسکٹس (کوکیز):بازاری اور ٹن میں پیک کئے گئے بسکٹس انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیئے گئے ہیں۔ ان بسکٹس میں موجود ہائیڈروجینیٹیڈ تیل کو ماہرین نے انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے