پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 265 ارب کی واضح کمی واقع ہوئی ہے جبکہ جولائی تا نومبر مالیاتی خسارہ 686 ارب روپے رہا۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ 951 ارب روپے تھا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات مین چھ ماہ کے معاشی
اعدادو شمار کا جائزہ لیا گیا جس کے عدادو شمار کے مطابق پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 265 ارب کی واضح کمی رہی جولائی تا نومبر مالیاتی خسارہ 686 ارب روپے رہا۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ 951 ارب روپے تھا۔گزشتہ مالی سال جون تک قرض اور واجبات معیشت کا 84 فی صد تک پہنچے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران قرض اور واجبات میں 10 ہزار 33 ارب روپے کا اضافہ ہوا گزشتہ سال مالیاتی خسارہ 3770 ارب روپے رہا۔گزشتہ سال خسارہ کم کرنے کیلیے 3444 ارب روپے کا قرضے لیے گئے جبکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرض میں 3033 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے دوسری جانب آئندہ دو سال میں 12 ہزار 261 ارب کا مقامی قرضہ واپس کرنا لازمی ہے آیندہ دو سال میں 28 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہوگا۔رواں مالی سال بجلی کی سبسڈی کے لیے 226 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔جولائی تا جنوری بجلی کی سبسڈی کی مد میں 141 ارب روپے جاری کیے گئے۔ حکومت کی بڑی کامیابی ،مالیاتی خسارے میں265 ارب کی کمی aگزشتہ سال مالیاتی خسارہ951 ارب تھا جو686 ارب رہ گیا ہے۔