Afghan aurat k sath ziadti
لاہور(این این آئی ) جیل ملازم کی طرف سے غیر ملکی لڑکی کو ورغلا کر شادی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کو رپورٹ بجھوائی جس میں انکشاف کیا گیا کہ گرفتارہونے والی خاتون افغانستان کی شہری ہے جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے شہر لاہور میں مقیم تھی ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فرشتہ بی بی کو داتادربارپولیس نے گرفتار کیا تھا ۔تفتیش کے دوران جیل اہلکاروں نے فرشتہ بی بی کو ڈی پورٹ کیے جانے سے ڈرایا ۔پیشی کے
لیے لاتے ہوئے جیل ڈرائیور شہزاد نے بھی افغانی لڑکی کو ورغلا یااور بعد میں افغانی لڑکی سے شادی کر لی ۔ رپورٹ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے افغانی لڑکی کو 3ماہ قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا سنا دی اور سزا پوری ہونے پر لڑکی کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا ۔