Bacha paeda karnay wali maa ki hokion say pitai
حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش لیکن بچے کو دیکھتے ہی سسرال والوں نے ہاکیاں اُٹھا لیں اور خاتون کو پھینٹی لگا نا شروع کر دی ، ایسا کیا تھا کہ یہ خوفناک کام کیا؟ جو اب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا
بھارت جیسے پسماندہ اور بے رحم معاشرے میں بیٹی کو جنم دینا کسی بڑے جرم سے کم نہیں۔ یہ تو ایسا جرم ہے کہ لوگ اس کی شکایت کے لئے پولیس اور عدالت کے پاس بھی نہیں جاتے بلکہ موقع پر اپنے ہاتھوں سے سزا دیتے ہیں۔ شاید آپ کو یہ بات ناقابل یقین لگے، لیکن ایک بدقسمت بھارتی خاتون کے ساتھ بیٹی کی پیدائش پر سسرال والوں نے جو ظلم کیاہے اسے دیکھ کر آپ کو بھی یقین آ جائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والی سفاکیت کا یہ واقعہ ریاست پنجاب کے شہر پٹیالا میں پیش آیا، جس کی لرزہ خیز ویڈیو اب دنیا بھر کے سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دو حیوان صفت مرد فرش پر گری ایک خاتون پر وحشیانہ انداز میں ہاکیاں برساتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ خاتون کی دردناک چیخیں سنائی دیتی ہیں اور وہ ہاکیوں سے اسے پیٹنے والے اوباشوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فریاد کرتی نظر آتی ہے لیکن انہیں رحم نہیں آتا ۔
رپورٹ کے مطابق مظلوم خاتون کا نام مینا کیشپ ہے اور اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔ اس پر ہاکیوں سے تشدد کرنے والے بدمعاشوں کے نام کمل جیت اور گوروو بتائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کا دیور اور دوسرا اس کے دیور کا دوست ہے ۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بدقسمت خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرالیوں نے اس کے ساتھ یہ ظلم کیا۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کے خاوند دلجیت سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس پر تشدد کرنے والے ملزمان مفرور ہیں۔