محبت کی مثال ، بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بھی بیوی کے جدائی کے غم میں میں چند گھنٹے بعد دنیا سے رخصت
غیر ملکی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق بیوی سے محبت کی ایک مثال متحدہ عرب امارات میں سامنے آئی جہاں برسوں ساتھ گزارنے والی اہلیہ کے انتقال پر بوڑھا شوہر بھی صدمے سے چل بسا۔خیر کے مطابق بیوی کے انتقال کے 13 گھنٹے کے بعد شوہر بھی بیوی کے غم میں دنیا سے رخصت ہوگیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 107 سالہ غازی علی نے اپنی 90 سالہ اہلیہ کے ساتھ تقریباً 65 سال سے زائد کا عرصہ گزارا اور وہ اہلیہ کے دنیا کے بچھڑنے کا صدمہ برداشت نہیں ہائے۔ 107 سالہ غازی علی کو یواے ای کے سینئر ترین شہریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ وادی راس الخمیہ شہر سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور وادی غیلیلا میں رہائش پذیر تھے۔
مرحوم میاں بیوی کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 65 سال سے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے، دونوں بہت بوڑھے اور بیمار تھے اور اس کے باوجود بھی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔
غازی علی کے پوتے نے بتایا کہ دادا کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے لیکن جب انہیں کے انتقال کا معلوم ہوا تو وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرپارہے تھے، دادی کا انتقال اُسی دن صبح کے 4 بجے ہوا تھا جس کے چند گھنٹے بعد دادا بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔
دونوں میاں بیوی کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی اور دونوں کی قبریں بھی ایک ساتھ ہیں۔