ملکی سیاسی صورت حال اورمیڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے وزیر داخلہ آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کریں گے
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اپناموقف دینے اور ملک کی تازہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے آئندہ بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابینہ اجلاس کے بعد ان کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف دینے کے لئے آئندہ بدھ یا جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیر داخلہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کر رہے تھے جس کے بعد ان کے حوالے سے خبریں گردش کرنا شروع ہوگئیں تھی کہ چوہدری نثار کے حکومت سے اختلافات چل رہے ہیں تاہم ترجمان وزارت داخلہ نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔