Chaudhry Nisar nay Ahsan Iqbal kay bayan ki tardeed

”جھوٹ مت بولو“ پاناما معاملے میں چودھری نثار نے احسن اقبال کو بھی زور دار جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے سامنے شرم سے پانی پانی کر دیا

پاناما جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد حکومتی وزراءاور رہنماﺅں کے بیانات سے نالاں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے احسن اقبال کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں سب اپنی رائے کے مالک ہیں مگر کوئی بھی پارٹی لائن یا وزیر اعظم سے تجاوز نہیں کر رہا ۔
”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے چودھری نثار سے منسوب بیان کو رد کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ کابینہ میں وزیرداخلہ کی تقریرپرحکومتی وزیرغلط اورغیرحقیقی بیان دے رہے ہیں حالانکہ وزیر داخلہ نے یہ بیان کہیں نہیں دیا جو ایک حکومتی وزیر بار بار دہرا رہے ہیں اور بیانات ایسے وزراءکی طرف سے آ رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نہج پر لا کھڑا کیاہے۔
احسن اقبال نے کابینہ اجلاس کے دوران شرکاءکی جانب سے وزیرا عظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بارے میں بیان دیا تھا تاہم ترجمان محمد اسلم شاہد نے ان بیانات کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزراءکو چودھری نظار علی خان کی تقریر پر جھوٹے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔



”وزیر داخلہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جو ایک حکومتی وزیر بار بار دہرا رہا ہے اور اسے چودھری نثار علی خان کے ساتھ منسوب کر رہا ہے “۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے یہ بیانات ان وزراءکی جانب سے دیے جا رہے ہیں جنہوں نے درحقیقت حکومت کو موجودہ صورتحال کی جانب دھکیلا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد چودھری نثار کی جانب سے حکومتی وزراءکے موقف کی یہ تیسری بار تردید کی جا رہی ہے ۔
احسن اقبال نے حکومتی حلقوں میں اختلاف کے حوالے سے ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ کی میٹنگ کے دوران تمام ارکان کی جانب سے وزیر اعظم کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کیا گیا تھا ۔
واضح رہے وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے گلے شکوے کیے تو وزیر اعظم نے ان سے کہا تھا کہ آپ یہ باتیں مجھے سے علیحدگی میں بھی کر سکتے تھے تاہم اجلاس میں وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران وہ اٹھ کر باہر چلے گئے تھے اور اجلاس کی منظر عام پر آنے والی تصاویر میں چوہدری نثار علی خان نالاں بھی دکھائی دے رہے تھے اور اس حوالے سے میڈیا میں بھی اندازے ،پیش گوئیاں اور افواہیں جنم لینے لگی تھی جبکہ ٹاک شوز میں وزراءپرچوہدری نثار علی خان بارے سوالات کی بچھاڑ کی جاتی تو بعض ٹال متول سے کام لیتے دکھائی دئیے جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مختلف پروگراموں میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ میری پارٹی سے 1985ءسے وابستگی ہے اور میری وفاداری کسی طور بھی تبدیل نہیں ہو سکتی اور یہی میرا اثاثہ ہے۔

You might also like