چین میں عامر خان کا شانداراستقبال

ممبئی:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتا ہے اسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔

چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔

دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔

اس سے قبل بھی اداکارکی فلمیں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگرممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔

You might also like