وزیراعلی سندھ نے آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا۔
مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ ڈاکٹر کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے، آئی جی سندھ غیر سنجیدہ باتوں سے صوبائی حکومت کی توہین کر رہے ہیں، سندھ حکومت کا کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے گورنر کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کو غلط قراردیا۔
وزیراعلی نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں مزید کہا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ میں آئی جی فوری تبدیل کیےگئے تاہم یہاں معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ کا آئی جی سےمتعلق فیصلہ 1993 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی جی کو ہٹانے کے لیے ٹھوس وجوہات ہیں