Halal seks naam ki kitab nay hangama barpa ker diya

تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم خواتین کیلئے حلال طریقے سے اپنے شوہر سے تعلقات قائم کرنے کیلئے کتاب متعارف کروادی گئی، دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا

مغربی ممالک میں جنس کے موضوعات پر تحریر کی جانے والی کتب کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن پہلی بار ایک مسلمان خاتون نے مسلم جوڑوں کیلئے ’حلال جنسی گائیڈ‘ تحریر کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے ۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امِ ملادت نامی خاتون مصنفہ کا کہنا ہے کہ ان کی ایک سہیلی کی نئی نئی شادی ہوئی تو وہ ازدواجی تعلقات کے معاملے میں مکمل طور پر لاعلم تھیں اور بہت کچھ جاننا چاہتی تھیں۔ جب سہیلی نے ان سے جنسی موضوع پر کچھ سوالات کیے اور جاننا چاہا کہ انہیں اذدواجی زندگی کیسے گزارنا ہو گی تو ان کے دل میں کتاب لکھنے کا خیال آیا۔



ام ملادت نے نے اپنی کتاب کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید بتایا ” یہ خاص طور پر مسلم خواتین کو جنسی موضوع کے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا مرکزی خیال یہ ہے کہ اگرچہ مذہب صرف شادی کے بعد جنسی تعلق کی اجازت دیتا ہے لیکن اس تعلق سے ہر ممکن طریقے سے لطف اندوز ہونے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ میں اس نظریے کو بھی اجاگر کرنا چاہتی تھی کہ یہ بیوی کا حق ہے کہ شوہر اسے مطمئن کرے۔ اس کتاب میں ازدواجی تعلق کے مختلف انداز اور طریقے بیان کیے گئے ہیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے میاں بیوی اپنے تعلق کو بہتر اور زیادہ پرلطف اندوز بنا سکتے ہیں۔ میں نے اس کتاب میں اپنے تیس سالہ تجربے کا نچوڑ تحریرکیا ہے، جبکہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بات چیت ، کتب کے مطالعے اور فلموں میں دیکھے گئے مناظر سے بھی استفادہ کیا ہے۔“
امِ ملادت کی کتاب کے اہم ابواب کے ناموں سے ہی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسے کیوں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اہم ابواب کے نام کچھ یوں ہیں: تعارف ، یہ کتاب کس کیلئے ہے ، ازدواجی تعلق کے بارے میں پانچ غلط فہمیاں ، نر و مادہ اعضاءکی اناٹومی، باڈی امیج کے مسائل ، اعضاءکی طہارت ، ضبطِ ولادت ، جنسی ورزش ، جنسی گفتگو ، بوس و کنار ، مساج ، پہلی رات ، نئے انداز، اور جنسی شرارتیں۔

You might also like