Hona Accord ka naya model
ہنڈا نے اکارڈ کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، اتنی تبدیلی کہ تصویر دیکھ کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ فوراً خرید لیں
ہنڈا موٹرکمپنی لمیٹڈ کی کاریں دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں اور لوگوں کو اس کے نئے ماڈلز کا انتظار رہتا ہے۔ اب کمپنی اپنی گاڑی اکارڈ (Accord)کا نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل مارکیٹ پر چھا جائے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق دیگر کارساز کمپنیاں اس وقت اپنی توجہ ایس یو ویز، کراس اوورز اور پک اپ ٹرک بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں ہنڈا کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے اس سیڈن گاڑی کے ماڈل کو زیادہ مقابلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی جمعہ کے روز یہ ماڈل متعارف کروا رہی ہے۔ اس کے متعلق کمپنی نے تاحال کوئی اعدادوشمار تو جاری نہیں کیے تاہم یہ معلوبتایا گیا ہے کہ اس نئے ماڈل میں کمپنی نے ہارس پاور کا اضافہ کیا ہے سیفٹی ٹیکنالوجی میں بھی نئی جدت لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ڈیزائن کو بھی پہلے سے زیادہ دلکش بنایا گیا ہے۔ مزید ایندھن کی بچت کے حوالے سے بھی اس ماڈل میں خصوصی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔