Israel nay masjid aqsa per hamla ker diya

اسرائیل پاگل ہوگیا، پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں نمازیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ، مسجد کو تالے لگا دیئے

مودی کے دورہ اسرائیل کے چند روز بعد ہی اسرائیلی فوج نے بربریت اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے صحن کو 3 فلسطینی نوجوانوں کے لہو سے لال کر دیا ،قبلہ اول کے تقدس کو پاؤں تلے روندتے ہوئے صیہونی پولیس نے مشکوک سمجھ کر 3 بے گناہ نوجوانوں کو شہید کر دیا ،جبکہ احتجاج اور فلسطینوں کی مزاحمت کے خوف سے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کی تالہ بندی کرتے ہوئے نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کر دی ۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس میں جمعے کی صبح 3 فلسطینی نوجوانوں کی مقامی پولیس سے جھڑپ ہوئی تو انہوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے ، تینوں حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد مسلح سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد اقصی کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر دیا ،مسجد اقصیٰ کے صحن میں پولیس اہلکاروں نے تین نوجوانوں کو کھڑے دیکھا تو قبلہ اول کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی شناخت طلب کرنے یا گرفتارکرنے کی بجائے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے مسجد اقصیٰ کا صحن بے گناہ فلسطینیوں کے لہو سے لال ہو گیا ،تینوں نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تالا بندی کر تے ہوئے نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ القدس شہر کی مکمل ناکہ بندی کر تے ہوئے اسے دوسرے حصوں سے عملا کاٹ دیا ہے ۔واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم سے تنگ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جارہے ہیں

You might also like