پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ مریم نواز کو اپنےوالد کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر بھیجنے کیلئے نیا قانون بنانا پڑے گا۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ جب شریف خاندان کو قانون سے ہٹ کر رعایتیں دی گئیں۔ چاہے وہ کوآپریٹیو اسکینڈل ہو، سپریم کورٹ پر حملہ یا پھر مرضی کے فیصلے لینے کیلئے ججز پر دباؤ ڈالنے کا معاملہ ہو۔