لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان جھوٹا شخص ہے، میرا کا اس سے نکاح نہیں ہوا۔ عدالت کو جھوٹوں کے ذریعے عتیق الرحمان نے گمراہ کیا۔ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔