ن لیگ اور پیپلز پارٹی سر سے پیر تک خاندانی سیاست میں لتھڑی ہے
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حمزہ شہباز کی ضمانت پر زیادہ خوش نہ ہو ،ابھی ان کی صرف ضمانت ہوئی ہے،
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے اگلے 3سال حمزہ شہباز اچھے بچوں کی طرح اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی سر سے پیر تک خاندانی سیاست میں لتھڑی ہوئی ہیں،موروثی سیاست سے نکلے بغیر ان کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں عمران خان سے بہتر کوئی بھی ملک کو نہیں چلا سکتا ،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بہت قریب ہے،اسلام آباد کو میڈرڈ اور سنگاپور سے بھی زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے،ساری دنیا وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے۔