زیراعظم عمران خان سے چیئر مین سی پیک اتھارٹی سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات میں چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے سی پیک منصوبوں میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا
اضح رہے کہ کچھ دنوں قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتا یا تھا کہ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بریفنگز لیں اور سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سی پیک پر سب لوگ متفق ہیں۔ سی پیک پہلے ہی توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریلیف مہیا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کا وقت ہوا چاہتا ہے، اس منصوبے کے تحت نئے پراجیکٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ دوسرے فیز میں بڑے پیمانے پر صنعتوںاور زراعت میں سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو اوپر اٹھایا جائے گا۔توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بتایاتھا کہ سی پیک کے تحت انرجی کے 9 پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں جو 5320 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، 7 اعشاریہ 9 ارب ڈالر لاگت کے ان منصوبوں سے 5 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت انرجی کے 8 مزید پراجیکٹس پر کام جاری ہے جو 4 ہزار 470 میگا واٹ بجلی فراہم کریں گے۔ ان پراجیکٹس پر 9 اعشاریہ 55 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ 15 ہزار 227 پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔