Pakistan army ka neelum mein shaheed fojion per jawab

پاک فوج کی گاڑی پر حملے کے بعد پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا، بھارت کو کرار جوا ب دے دیا

بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے چا ر جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی جوانوں کی شہادت



پر شدید احتجاج کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے بھارتی

ہم منصب سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا تھا جس پر چار جوان دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے ۔پاکستان کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا بھرپور
جواب دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوجی کیمپ پر جوابی حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

You might also like