پاکستان پر حملہ کیاتو یہ آخری غلطی ہوگی،وزیراعظم
میرپورآزادکشمیر :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کےاقدامات سےیقین ہوگیا ہے کہ اب کشمیرآزاد ہوگا،مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، پاکستان پر حملہ کیا تو یہ آخری غلطی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے میرپورآزادکشمیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورآزاد کشمیر خاص وجہ سے آیا ہوں،مقبوضہ کشمیرمیں80لاکھ افراد5اگست سےامتحان میں ہیں،میرپورکےجلسے کامقصد کشمیری عوام کاپیغام دینا ہے،صرف آزادکشمیرنہیں،پورا پاکستان مقبوضہ کشمیرکےساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہرمشکل کے بعد اللہ تعالیٰ آسانی عطا فرماتا ہے،مشکل وقت میں صبر اللہ تعالیٰ کو پسند ہے،کشمیری عوام کے لیے بہت اچھا وقت آنے والا ہے،مودی کےاقدامات سےیقین ہوگیا ہے کہ اب کشمیرآزاد ہوگا،5اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی،پاکستان میں سربراہان کشمیرکا نام نہیں لیتے تھے،گزشتہ 6ماہ میں کشمیرعالمی مسئلہ بن کر ابھرا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ کوشش کرتارہاکہ کشمیرعالمی مسئلہ نہ بنے،بھارت کہتا تھا کہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے ،اسلامی ممالک بھی کشمیرکی بات کرنےسےگریزکرتے تھے،نریندرمودی نےتکبرمیں ایک اقدام اٹھایا،مودی کہتےتھےمیں ہندوستان کا چوکیدار ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نےبالاکوٹ میں ہمارے12درخت شہید کیے،پاکستان نےپیغام دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے،ہم نےجزبہ خیرسگالی کے لیے بھارتی پائلٹ بھی واپس کردیا،پاکستان نےبڑی بڑی موچھوں والاپائلٹ واپس کیا،مودی نے کہا کہ پاکستان نےڈر کے پائلٹ واپس کیا،مودی نےآر ایس ایس کی نفرت کےذریعےووٹ حاصل کیا،نفرت سےالیکشن جیت جاتے ہیں،بعد میں تباہی ہوتی ہے،مودی نےالیکشن جیتنےکےبعد آرایس ایس کےنظریےپرعمل کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں کہتا ہے،ایک منصوبہ انسان بناتا ہےاورایک اللہ،بےشک اللہ تعالیٰ کا منصوبہ ہی کامیاب ہوتا ہے،مودی کا منصوبہ ناکام ہوگیا،سلامتی کونسل میں 3بارمسئلہ کشمیرپربحث ہوئی،یورپی یونین کے600ارکان نےکہا کہ بھارت ظلم کررہا ہے،برطانوی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر زیرغورآیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،میں نے وعدہ کیاتھا کہ کشمیریوں کاسفیربنوں گا،آج میں یہاں کشمیریوں کاسفیر بن کرکھڑا ہوں،دنیا بھرمیں سربراہاں سے ملاقات میں کشمیرپربات کی،برطانوی وزیراعظم،جرمن چانسلرسےکشمیرپربات کی،فرانسیسی صدر ،کینیڈین وزیراعظم کومسئلہ کشمیرسمجھایا،آج دنیا کشمیرکے عوام کے حالات جان چکی ہے،پوری دنیا کشمیر سےکرفیواٹھانے کا مطالبہ کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیرکا مستقبل بہت اچھا دیکھ رہا ہوں،جس دن کرفیواٹھے گا،انسانوں کوسمندرنکلے گا،پورے کشمیر سےصرف آزادی کی آواز آئےگی،برصغیرمیں1850سےآزادی کی تحریک چل رہی ہے،مودی نےبیان دیا ہےکہ 11دن میں پاکستان فتح کرلوں گا،مودی لگتا ہے تمہاری ڈگری جعلی تھی،تاریخ نہیں پڑھی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، پاکستان پر حملہ کیا تو یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی،پاکستان کا بچہ بچہ آخری دم تک لڑے گا،پاک فوج دنیا کی مانی ہوئی فوج ہے،یہ وہ فوج ہے جس نے دہشت گردی کی مشکل جنگ کامیابی سے لڑی ۔
وزیراعطم نے کہا کہ کوشش کی کہ ایران اور امریکا میں کشیدگی نہ ہو،پاکستان آج افغانستان میں امن کی کوشش کررہا ہے ،پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔