Qatar ki himayat mein mulk

قطر کی حمایت میں ایسا طاقتور مغربی ملک میدان میں آ گیا کہ عرب ممالک تو کیا، امریکہ بھی حیران پریشان رہ جائے گا

کویت، قطر اور سعودی عرب و دیگر ممالک کے تنازعے میں مصالحت کی کوشش کر رہا تھا لیکن اب قطر کی حمایت میں ایسا طاقتور مغربی ملک میدان میں کود پڑا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی پریشان ہو جائے گا۔یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک فرانس ہے جس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے تنازعہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ جین یویس لی ڈریان کا کہنا تھا کہ ”فریقین سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر کو چاہیے کہ قطع تعلقی کا کوئی فوری حل تلاش کریں اور قطر پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کریں جو ان ممالک کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ بالخصوص ان پابندیوں سے وہ خاندان بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جن کے افراد ایک سے زائد ممالک میںممالک میں مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ ان ممالک کے ایک دوسرے کے ہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور علاج کروانے کے خواہش مند مریض بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔“



جین یویس کا کہنا تھا کہ ”فرانس کا مطالبہ ہے کہ فریقین کو کم از کم ان پہلوﺅں پر مصالحت میں پیش رفت ضرور اور فوری کرنی چاہیے جن سے دو قومیتی خاندانوں، طلبہ اور مریضوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کویت کی مصالحت کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔“ قطری وزیرخارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کے اس مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کویت بین الاقوامی قوانین کے مطابق، فریقین کی عزت اور خودمختاری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنازعے کے حل کی کوششیں کر رہا ہے اور ہم ان کوششوں میں فرانس کی معاونت پر اس کے مشکور ہیں اور اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔“واضح رہے کہ جون کے آغاز میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس کے شہریوں کو اپنے ممالک سے نکال دیا تھا۔ اس تنازعے میں قطری شہری بالخصوص بری طرح متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر کے ان چاروں ممالک میں خاندانی تعلقات اور کاروبار ہیں اور اس کے طلبہ وہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور مریض بھی علاج کے لیے ان ممالک کے ہسپتالوں پر تکیہ کرتے ہیں۔

You might also like