wazir e azam istefa ka faisla ker chukay thy

وزیر اعظم چند روز قبل استعفیٰ دینے کا ارادہ کر چکے تھے، حامد میر

ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم آج سے چند روز قبل مستعفی ہونے کا تہیہ کر چکے تھے۔نجی ٹی وی پروگرا م میں اہم انکشاف کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دو تین روز قبل استعفیٰ دینے کا ارادہ کر لیا تھا



تاہم ان کے دو تین ایسے مشیروں جن کی سیاسی بقاء وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے سے مشروط نے انھیں الگ کمرے میں لے جا کر ان سے درخواست کی کہ آپ مستعفی نہ ہوورنہ ہمارے سیاسی کیرئیر کا بھی آپ کے عہدے کے ساتھ ہی اختتام ہو جائے گا۔اس موقع پر ایک اور صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں ۔کسی نے وزیر بننا ہے تو کسی نے سینیٹر بننا ہے۔

You might also like