نواز شریف کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم تعین کیے جانے کا امکان
نواز شریف کی جگہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرےئ ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے ذہن میں ہے کہ تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا عمل نہ ہو۔ یہ بات نواز شریف کی شخصیت سے میچ نہیں کرتی کہ وہ حمزہ شہباز یا کسی کو اپنی جگہ وزارت عظمیٰ کی جگہ دیکھیں۔اس وقت نواز شریف کے ذہن میں ایک منصوبہ چل رہا ہے
اور وہ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو کیا ہو گا ؟ سب سے بڑی بات پیپلز پارٹی حمایت کا اعلان کر دے گی۔ ساری عمر مولانا صاحب نے کوئی وزرا کالونی میں تو زندگی نہیں گزارنی ۔مولانا صاحب کے وزیر اعظم بننے سے سراج الحق ساتھ ، مسلم لیگ ق ساتھ، اے این پی خاموشی سے ساتھ ، ایم کیو ایم بھی ساتھ ہو جائے گی۔ کیونکہ ان کا اصل ٹارگٹ عمران خان ہے ۔ باقی کسی کو بھی مولانا صاحب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مولانا صاحب بعد میں اگر اپنی ہی کابینہ بنا لیں تو مسلم لیگ ن کے کچھ رہنما واپس وزارتوں پر آ جائیں گے ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی کے بھی کچھ لوگوں کو وزارت مل جائے ۔